پشاور سانحہ، ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے:آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہم پشاور سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے،میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا ہماری تکالیف میں اضافہ کررہاہے، 3دن میں صرف 3گھنٹے سویا ہوں، پشاور دھماکے کے بعدافسران سمیت ہم سب غمزدہ ہیں۔ ہم نے وردی پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں،میں کوتاہی کا ذمہ دار اہلکاروں کو نہیں بلکہ خود کو سمجھتا ہوں، یہ جنگ خون کی جنگ ہے، محافظ ہی تحفظ کی بات کریں تو کیسے چلے گا؟ ہم دہشتگردوں کے نیٹ روک کے قریب ہیں، حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا چہرے پر ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا۔