کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم

کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 27ارب ڈالر کا ایندھن برآمد کررہا ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے،داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے نیوکلیئر کے تھری منصوبے نے نوازشریف دور میں حتمی شکل اختیار کی تھی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں پن بجلی کردار ادا کرسکتی ہے،امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا،پاکستان میں 60 ہزارمیگاواٹ ہائیڈل پاور کی پیداواری صلاحیت ہے،امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کا شکار ہوئے دوبارہ بحال ہونگے،دیامربھاشا اور داسوڈیم کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں،بے پناہ کوئلہ تھر کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی