چین کے عزت مآب صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا پشاور میں دہشت گردی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت

چین کے عزت مآب صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا وزیراعظم شہباز شریف سے پشاور میں دہشت گردی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت چینی انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون بڑھانے پر تیار ہے: چینی صدر کا پیغام چین کے عزت مآب صدر شی جن پنگ نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے پیغام میں کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے واقعے میں متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کے فروغ، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی وتحفظ میں چین پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے پر تیار ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی و علاقائی سلامتی کا تحفظ ہوسکے۔ وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور میں اندوہناک واقعے پر چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے.