پی ٹی آئی حکومت کے تعینات لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ لا افسران کو فوری عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے لا آفیسرز کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار دن سے عدالتوں میں کام نہیں ہو رہا ، سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں ہے۔یاد رہے کہ نگران کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔