شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کاوضاحتی بیان سامنے آگیا۔

اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربرہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے حوالہ سے جاری سے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔ شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ غلط بیانی سے گریز کیا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔