پاکستان مسلم لیگ ض کے سربراہ محمداعجازالحق نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ض کے سربراہ محمداعجازالحق نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی واقتصادی صورتحال، معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پہلے بھی مجھ پر حملہ کرایا گیا اوراب پھر مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو پاکستان کے عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مجھے نااہل کرانے اور مجھ پرحملہ کرانے کی پھر سازش ہورہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ تمام بحرانوں کا واحد حل 90دن کے اندر صاف وشفاف الیکشن ہیں۔ اس موقع پر اعجازالحق نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے تو ملک کو بحرانوں کی نذر کردیاگیا، اس وقت 22کروڑ عوام دو وقت کی روٹی کوبھی ترس رہے ہیں ، ملک میں مہنگائی کاطوفان برپاہے اورحکمران صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔ تمام مسائل کا حل فوری طور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے شفاف انتخابات ہیں، اگر الیکشن میں تاخیر کی گئی تو ملک مزید بحرانوں کاشکار ہوگا ۔