نئے سال کا بونس، چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر ملازمین میں بانٹ دیے

اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات کے باعث معاشی مسائل کا شکار ہے تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔ نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کےلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے، رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔