زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر تھے، 3 دسمبر 2013 کو مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2 ارب 96 کروڑ ڈالر تھے۔