اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کے شعبے میں موجود سرکلر ڈیٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے آج پٹرولیم ڈویژن کا دورہ کیا اور حکام کے ساتھ مذاکرات کئے،سیکرٹری پٹرولیم نے آئی ایم ایف وفد کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے میں موجود سرکلر ڈیٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انرجی سیکٹر میں فوری اصلاحات پر زور دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد نے گیس چوری کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے اور گیس کے شعبے میں تکنیکی نقصانات روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا۔
آئی ایم ایف کاپاکستان سے ایک اور مطالبہ کردیا
Feb 02, 2023 | 22:43