گجرات، نواحی علاقے میں کار پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، سات افرادجاں بحق ۔

پولیس کے مطابق گجرات کے نواحی قصبہ جلال پورجٹاں کے قریب تھانہ گلیانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے کارپراندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں کارمیں سوارچار افرادموقع پر جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع کے باوجود جائے وقوعہ پرنہیں پہنچیں جس کی وجہ سے تین زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں تاخیر ہوئی اور وہ بھی راستے میں دم توڑ گئے۔واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے لاشوں کو گلیانہ چوک میں رکھ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،اس دوران پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر تشدد کرکے بھگادیا، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔