قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے گیس اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا امکان۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہورہا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے گیس کی بندش اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوگی اور حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا،اجلاس میں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے ارکان کی نشستوں پر الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔جبکہ ایوان میں مختلف بلوں کو منظوری کے لئے پیش کیا جا ئے گا