وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بحران پرغور کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کواسلام آباد میں طلب کرلیا ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں بجلی اور گیس کے بحران پرغور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین وفاقی کابینہ کو ملک میں گیس کی قلت جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر بجلی کے بحران کے بارے بریفنگ دیں گے ۔کابینہ کے اجلاس میں مختلف ممالک سے باہمی تعاون کے معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔