ترکی اورپاکستان کے عوام گہرے برادرانہ رشتوں سے منسلک ہیں، دورے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف پانچ روزہ دورے پرترکی روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ شہبازشریف آج صبح خواجہ احمد حسان، حمزہ شہباز، میاں نعمان اور مہراشتیاق کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکی اورپاکستان کے عوام گہرے برادرانہ رشتوں سے منسلک ہیں جبکہ ان کے دورے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم پر بات چیت ہوگی جبکہ ترکی کے ساتھ صنعت،سکیورٹی، ٹریفک منیجمنٹ، سالڈویسٹ منیجمنٹ اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدےبھی کئے جائیں گے۔