یہ ملک کسی کرکٹر کےبس کی بات نہیں ، پاکستان سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کےحوالےسےاپنےمؤقف پر قائم ہے۔ چوہدری عبدالمجید
گوجرانوالہ سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچوہدری عبدالمجید نےکہا کہ بےنظیربھٹو کا قتل عالمی سازش تھی، حقائق سامنے آرہےہیں ویسےہی کسی پر شک کرکے اسکےگلےمیں پھندا نہیں ڈال سکتے۔ انھوں نےکہا کہ کشمیریوں کےپاس پانی ہے، ہم ڈیم بنا کر بجلی کےبحران پر قابو پانا چاہتےہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نےقوم اور سیاستدانوں سےاپیل کرتےہوئےکہا ہےکہ ہم سب کو ملکر پاکستان بچانےکیلئےاپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔