خیبر ایجنسی، تحصیل لنڈی کوتل میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم کمانڈر سمیت بارہ شدت پسند ہلاک، اپراورکزئی ایجنسی، فورسزکی کارروائی، آٹھ شر پسند ہلاک۔
سرکاری زرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے کرمنا میں شدت پسندوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اوردو زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بارہ شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں قاری کامران، اور ایک غیر ملکی کمانڈر شامل ہے۔ قاری کامران کا تعلق کالعدم تحریک طالبان نوشہرہ سے تھا، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے سے تین خواتین اور چار بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔ ادھر لنڈی کوتل ہی میں دو کالعدم تنظمیوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔