ایرانی صدرکی امریکہ کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد کرنےپرمذمت ۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے جاری کئے گئے ایک بیان میں صدر محمود احمدی نژاد نے امریکا کی جانب سے ایران کے سینٹرل بینک پر نئی پابندیاں لگانے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ مرکزی بینک اتنا مظبوط ہے کہ دشمنوں کے عزائم ناکام بنا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثٰیت رکھنے والے بینک کو بیرونی دباؤ کا سامنا ہے لیکن دشمنوں کی سازش ناکام ہوگی ۔