ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند اور سردی کی شدت برقرار رہے گی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی رہا جبکہ پارہ چنار میں منفی دس، کالام منفی نو، گوپس منفی سات، کوئٹہ اور استورمیں منفی چھ، اسلام آباد، مظفرآباد اور فیصل آباد ایک، لاہور اور پشاور میں دو، ملتان تین، کراچی آٹھ اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔