پنجاب بھر کی چیمبرز ایسوسی ایشن نے گیس کا بحران حل نہ ہونے پر سول نافرمانی تحریک چلانے کی دھمکی ۔

یہ فیصلہ پنجاب بھر کے بارہ چیمبرز کے لاہور میںمنعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ گیس بحران نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی تباہی کے دھانے پرلا کھڑا کیا ہے۔تین سال سے جاری بحران کے حل کے حوالے سے حکمرانوں نے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ میجمنٹ شیڈول کے باعث صنعتوں کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے صنعتکار احتجاج پر مجبور ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ بحران حل نہ ہونے پر سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی جبکہ سات جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔