ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم 'روگ ون اے سٹار وارزسٹوری' کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار ہے
ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی فلم'روگ ون اے سٹاروارز سٹوری'کی کہانی ایک ریاست میں ہونے والی بغاوت سے متعلق ہے، باغی سازش کے تحت حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔نٹ کھٹ شرارتی جانوروں سے متعلق ہالی وڈ کی اینٹی میٹڈ فلم"سنگ" رواں ہفتے تین کروڑ باون لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، فلم ابتک پانچ کروڑ اٹٓھاون لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔دوسرے سیارے پرزندگی گزارنے کے خواہشمند افراد سے متعلق ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم"پسنجرز" کا باکس آفس پر تیسرا نمبر ہے، فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بٹور لیے۔