اسلام آباد ائیر پورٹ سکیورٹی حکام نے بیرون ملک جانے والے مسافر کی تحویل سے ہیروئن برآمد کر لی
ذرائع کے مطابق نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی سکیورٹی حکام نے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کر لی۔ چارسدہ سے تعلق رکھنے والا مسافر کاشف، اسلام آباد سے نجی ائیرلائنز کیو آر سکس تھری تھری کے ذریعے جدہ جا رہا تھا۔ حکام نے مسافر کے سامان سے تین کلو چھے سو گرام ہیروئن برآمد کی۔ سکیورٹی حکام نے کاشف کے بھائی واجد اقبال کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔