آئندہ چوبیس کے گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ منفی چھ، گلگت اورکالام منفی پانچ، پاراچناراور دیر میں منفی تین،چترال منفی دو، قلات اور راولاکوٹ میں منفی ایک، کوئٹہ ایک، مری اور مطفرآباد میں درجہ حرارت دو جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔