آئی جی سندھ کی تبدیلی کی خبریں دم توڑ گئیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی اے ڈی خواجہ کو بارہ روز کے لیے جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا جس کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ صوبائی حکومت کے پسندیدہ پولیس آفیسر کو آئی جی سندھ تعینات کیا جائے گا۔ وفاق کی جانب سے اے ڈی خواجہ کو مکمل حمایت حاصل تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی خواجہ کی چھٹیوں کی مدت آج ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔ وہ کل سے بطور آئی جی سندھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اے ڈی خواجہ کی غیرموجودگی میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو قائم مقام آئی جی سندھ بنایا گیا تھا