کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے
کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور دو ایف سی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران قریبی علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے دھماکے میں اہلکاورں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔