باسط علی کو فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مہنگا پڑ گیا
کرکٹر سے جھگڑا باسط علی کو مہنگا پڑ گیا،،، پی سی بی کا باسط علی کیخلاف ایکشن،،، وومن کرکٹ ٹیم کے کوچ اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا،،، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کپ کے میچ کے دوران باسط علی اور سابق کرکٹر محمود حامد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،، جس پر باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ مار دیا،،، تلخ کلامی کے باعث میچ بھی رکوا دیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کے بعد میچ دوبارہ سے شروع کردیا گیا۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی پرمستقبل میں پی سی بی کی ملازمت پرکوئی پابندی نہیں