پنجاب اور سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے اور بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں۔ دسمبر کی آٹھ چھٹیوں کے بعد شہر کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریس کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں متعدد پرائیویٹ اور مشنری سکول تاحال بند ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سکول پانچ جنوری کو کھولے جائیں گے۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی میں بائیس دسمبر سے یکم جنوری تک دی جانے والی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ سرکاری تعلیمی ادارےآج سے کھل گئے جبکہ نیم سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے نو جنوری سے کھلیں گے۔ سکولوں اور کالجوں میں تعطیلات ختم ہونے بعد رونقیں لوٹ آئیں۔ صبح کے وقت طلبا کے بڑی تعداد سکول وینز اور والدین کے ساتھ سکول پہنچے جس سے سڑکوں پر رش نظر آیا۔ چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکولوں میں حاضری معمول سے کچھ کم رہی۔ چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکولوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے
کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ختم ہوگئیں۔ سرکاری اسکولوں میں تدریس کا آغاز ہوگیا۔ نجی تعلیمی ادارے نو جنوری کو کھلیں گے
صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی میں بائیس دسمبر سے یکم جنوری تک دی جانے والی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ سرکاری تعلیمی ادارےآج سے کھل گئے ہیں جبکہ نیم سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے نو جنوری سے کھلیں گے۔ سکولوں اور کالجوں میں تعطیلات ختم ہونے بعد رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ صبح کے وقت طلبا کے بڑی تعداد سکول وینز اور والدین کے ساتھ سکول پہنچے جس سے سڑکوں پر رش نظر آیا۔ چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکولوں میں حاضری معمول سے کچھ کم رہی۔