بلدیاتی نظام کے پہلےروز پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو بلدیاتی معاملات چلانےکیلئے 1 ارب 18 کروڑروپےجاری کردیئے
لاہور میں نئے بلدیاتی نمائندوں کا آج پہلا روز ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمہ بلدیات کو گاڑیاں اورسٹاف مہیا کردیا گیا ۔ پنجاب کی ایک سوبیاسی میونسپل کمیٹیوں،چارہزار پچیس یونین کونسلز، پینتیس ضلع کونسل، گیارہ میونسپل کارپوریشن، ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے منتقل ہوگئے ہیں۔ فنڈز محکملے کے معاملات کو چلانے کے لیے استعمال ہوں گے۔ محکمہ بلدیات پورے صوبے کے بلدیاتی اداروں کیساتھ رابطے میں ہے اورانہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور سٹاف بھی مہیا کیا جارہا ہے۔