مولا بخش چانڈیو نے وفاق کیخلاف طبل جنگ بجادیا،کہتے ہیں وفاق اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہا۔ نیشنل ایکشن پلان کےحوالے سے تعاون نہیں کیا گیا
کراچی میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ وفاق کی جانب سے مدارس کے بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ مدارس کی نگرانی بھی نہیں کی گئی۔ سندھ میں مدارس کےحوالےسےبہت کام ہوچکا ہے۔ وفاق کالعدم تنظیموں کے بارے میں پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان کےحوالے سے مدد نہیں کررہا۔ اسلحہ کہاں سے آرہا ہے۔ کالعدم تنظیمیں جلسے کر رہیں جو وفاق کے جھنڈے تلے ہو رہا ہےمولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اورصوبائی حکومت میں کوئی تنازع نہیں وہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس خوشگوارماحول میں ہوا۔ تمام افواہیں دم توڑگئیں۔ نئے ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر بہت اچھے نرم مزاج آدمی ہیں۔ اداروں کے درمیان تعلقات بہترہونے کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ تمام اداروں نے امن امان کی بحالی میں کردار ادا کیا ہے۔ کیمرامین فرحان احمد کے ساتھ اے کے محسن وقت نیوز کراچی