دفاتر میں لگاتار بیٹھ کر کام کرنابے شمارامراض کو دعوت دیتا ہے:تحقیق
ایک طبی تحقیق کے مطابق دفاتر میں 8 گھنٹے مسلسل بیٹھا رہنا صحت کے لیے نہایت مضر ہوتا ہے ماہرین نے ان اثرات کو زائل کرنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہوتو ہر گھنٹے اپنی نشست سے اْٹھ کر 5 منٹ ضرور چہل قدمی کرنی چاہئیں۔ جس سے نہ صرف کام کرنے کی توانائی بڑھے گی بلکہ اعصابی دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔حالیہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ دن میں کام روک کر کئی بار کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے سے کام کا دباؤ زائل ہوتا ہے، مزاج اچھا اور توانائی بڑھتی ہے