لاہور کے جناح ہسپتال میں قصور سے لائی گئی مریضہ مناسب طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئی ساٹھ سالہ مریضہ کو زمین پر لٹا کر ڈرپ لگائی گئی تھی
محکمہ صحت پنجاب میں دو، دو وزارتیں قائم ہونے کے بعد بھی مریض علاج معالجہ کے لیے دربدر پھرنے پر مجبور ہیں, دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ساٹھ سالہ خاتون کو علاج کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پہلے گردوں کے علاج کے سروسز جانے کا کہا اور سروسز والوں نے بھی بیڈ نہ ہونے پر اُسے جناح ہسپتال بھیج دیا,غربت مذاق بن گئی۔ جناح ہسپتال میں بھی مریضہ کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک ہوا اور معمر خاتون کو سخت سردی میں زمین پر ہی لٹا کر ڈرپ لگا دی گئی, سرد موسم میں ہسپتال کے فرش پر پڑی زارا بی بی سردی سے ٹھٹھرتی رہی اور جان کی بازی ہار گئی,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے فرش پر مریضہ کو لٹانے اور خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے, وزیراعلیٰ نے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے