خانقاہ ڈوگراں میں کاراوروین میں خوفناک تصادم سے8افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی, زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ
خانقاہ ڈوگراں میں ویگن اورکار میں تصادم کے باعث وین کا سلنڈر پھٹ گیاجس کے نتیجے میں متعدد افراد جلس گئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ وین کی فرنٹ سیٹ پردو سے زائد افراد کے بیٹھنے کے باعث پیش آیا،واقعے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیاگیا،حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، واقعے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے