گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کا انتظار کرتے ہوئے گردےکا مریض ہسپتال میں دم توڑگیا
فیروز والا کا رہائشی پانچ بچوں کا باپ مشتاق گردے کے مرض میں مبتلا تھا, علاج کرانے کی امید لیے مشتاق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا, جہاں اسے ڈائلسز کرانے کے لیے ڈاکٹروں کا طویل انتظار کرنا پڑا, ڈاکٹرز نے مشتاق کو صبح سے ہی انتظار پر رکھا ہوا تھا جبکہ اس دوران وہ شدید تکلیف میں مبتلا رہا, دس گھنٹے تک کے طویل انتظار کے بعد مشتاق بالاخر ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا,غم سے نڈھال مشتاق کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار بار ڈاکٹروں کی توجہ مریض کی جانب کرانے کی کوشش کی لیکن ان کی فریاد کسی نے نہ سنی, ہسپتال کے ڈاکٹرز انہیں انتظار کرنے کا کہتے رہے جو مشتاق کی موت کا سبب بنا