قومی خزانےمیں جمع کرائے,میگا اسکینڈل کےسترفیصد کیس نمٹا دئیےگئے بہتراندازمیں کام کررہے ہیں اس لئےکچھ حلقے نیب سےناراض ہیں,چیئرمین نیب قمرالزمان
چئیرمین نیب قمرالزمان چودھری پلی بارگین کا دفاع کرنے میدان میں آگئے، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کاکہنا تھا کہ پلی بارگینگ کی شق قانون میں موجود ہے جس کے تحت اربوں روپے اصل مالکان تک پہنچائے، ایک سواناسی میگا اسکینڈل میں سے سترفیصد کیس نمٹائےجاچکے ہیں، سپورٹس فیسٹول میں بے ضابطگیوں کے کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور کیس ہیڈکوارٹر بھجوا دیا گیا ہے جبکہ کامران کیانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کیلئےدرخواست عدالت سےمنظور ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی ادوار کی نسبت مشرف دور میں نیب میں مداخلت کم تھی،پرویزمشرف سے اگلے دور میں چار بار چئرمین تبدیل ہوئے،سیاسی دباؤ کا شکار ہیں اورنہ کسی سےدوستی دشمنی ہے،بہتر کام کر رہے ہیں اس لئے کچھ حلقے ہم سے ناراض ہیں