سورج مُکھی کے کاشتکاروں کیلئے 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی کا اعلان
ملتان میں رواں سال لاکھوں ایکڑ رقبے پر سورج مکھی کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم کاشتکاروں نے پانی کی کمی کے باعث اس فصل کی کاشت میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو مطلوبہ فصل کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے.رواں سال محکمہ زاعت کی جانب سے سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا تاہم پانی کی کمی اور کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مقررہ ہدف کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیں جس پر کاشتکار بھی پریشان ہیں۔