وزیراعلیٰ کا لورالائی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لورالائی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جرات اور بہادر ی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو جہنم واصل کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے اورشہید اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔وزیر اعلی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعابھی کی ہے۔