بھارتی وزیراعظم کاپاکستان مخالف بیان سیاسی حربہ ہے، دفترخارجہ
دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں بھارتی وزیراعظم کاپاکستان مخالف بیان سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا ،ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا،بھارتی وزیراعظم نے جوبیان دیاہے ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔