نیب بدعنوان عناصر کے محا صبے کیلئے پُرعزم ہے:جاوید اقبال
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب '' سب کا احتساب'' کرنے کی پالیسی کے تحت بدعنوان عناصر کے محا صبے کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں تین ہائوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا کہ نیب نے اب تک بدعنوان عناصر سے297 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔اس موقع پرچیئرمین نیب نے شاہین فائونڈیشن ، ٹیلی ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی اورChargia ہائوسنگ سوسائٹی واہ کے متاثرین میں 74 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔