اکتالیسویں قومی کبڈی چمپئن شپ کل فیصل آباد میں شروع ہورہی ہے۔
چمپئن شپ میں آرمی، پی اے ایف، واپڈا،ریلوے، پولیس، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف واہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اُدھر ایران کی کبڈی ٹیم اس ماہ کی آٹھ تاریخ سے شروع ہونے والی تین ملکی کبڈی سیریزمیں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔سیریز پاکستان، بھارت اور ایران کے درمیان کھیلی جائے گی۔