ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ملکہ کوہسار میں برفباری، سردی میں اضافہ
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند سے راستے گم ہوگئے، اہم شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہی، موٹر وے کئی مقامات پر بند ہے، موٹروے نے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔ ادھر ملکہ کوہسار، مری میں برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے، گلیات میں بھی نئے سال کی پہلی برفباری ہوئی۔ ایوبیہ، نتھیاگلی میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ استور میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں، جس سے بالائی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی پہاڑوں پر برفباری ہوئی، ناران، کالام اور سوات میں بھی آسمان سے روئی کے گالے برس پڑے۔
ملکہ کوہسار میں نئے سال کی پہلی برفباری
ملکہ کوہسار مری میں برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے، گلیات میں بھی نئے سال کی پہلی برفباری ہوئی۔ ایوبیہ، نتھیاگلی میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں