ہالینڈ: بم کی افواہ کے بعد ائیر پورٹ خالی
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے سکیپول ائر پورٹ پر جہاز میں بم کی افواہ پر ائیر پورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔ ہالینڈ پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایمسٹرڈیم کے سکیپول ائر پورٹ پر خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تین نمبر کی پرواز میں بم ہے جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ائیرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشتبہ افراد کی شناخت یا مقصد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ائیر پورٹ پر معمول کے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔