جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات سے 7 جنوری تک کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔