فلسطینی آبادی 1 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی
فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2018ء میں فلسطینی آبادی 1 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 لاکھ 91 ہزار فلسطینی غزہ، غرب اردن اور القدس میں رہائش پذیر ہیں۔ 15 لاکھ 70 ہزار فلسطینی اندرون فلسطین میں بستے ہیں۔ ان علاقوں پر اسرائیل نے 1948ء کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔ 50 لاکھ 85 ہزار فلسطینی عرب ممالک میں پناہ گزیں کی حیثیت رہائش پذیر ہیں جب کہ سات لاکھ 17 ہزار فلسطینی دوسرے ملکوں میں آباد ہیں۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً تین ملین فلسطینی غرب اردن میں 19 لاکھ 61 ہزار غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر ہیں۔ فلسطینی آبادی کا 42 فی صد اندرون فلسطین، 26 فی صد غرب اردن اور 66 فی صد غزہ میں رہائش پذیر ہیں۔