ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے ساتھ نئے جزوی تجارتی معاہدے پر 15 جنوری کو دستخط کرنے، بیجنگ کے دورے کا اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ نئے جزوی تجارتی معاہدے پر 15 جنوری کو دستخط کرنے اور اس کے بات بیجنگ کے دورے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انھوں نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ نئے عارضی تجارتی معاہدے کے مسودے پر 15 جنوری کو وائٹ ہاﺅس میں ایک تقریب کے دوران دستخط کریں گے ،اس تقریب میں اعلیٰ چینی حکام بھی شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کے بعد مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے چین کا دورہ بھی کریں گے۔دونوں ممالک کے نمائندوں کے مطابق اس معاہدے میں املاک دانش کا تحفظ، خوراک و زرعی اشیا، مالیاتی خدمات و غیر ملکی زر مبادلہ کے امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت رابرٹ لٹزر کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت چین آئندہ 2 سال کے دوران 200 ارب ڈالر کی مختلف شعبوں کی اضافی امریکی مصنوعات وخدمات حاصل کرے گا۔