سردی میں اضافہ، 5 جنوری تک چھٹیوں میں اضافے کی اپیل
سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سردیوں کی تعطیلات 5 جنوری تک بڑھانے کی درخواست کر دی ہے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ جنوری میں سردی زیادہ ہوتی ہے، اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کیے جائیں، صبح کے اسکولز کے اوقات 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک کیے جائیں، جب کہ دوپہر کے اسکولز کے اوقات ایک سے ساڑھے 4 بجے تک کیے جائیں۔