ماہرین نے دل کی خطرناک بیماریوں سے بچنے کا حل بتا دیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چا ہئے کہ 20 کی عمر میں اپنا کولیسٹرول لیول چیک کر وا دیں ۔ اس طرح ممکن ہے کہ انھیں اپنے آپ کو لاحق دل کے مرض اور سٹروک کے خطرے کے بارے میں پتا چل سکے۔رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق ہے جس میں طویل المدتی بنیادوں پر ’مضر‘ کولیٹسرول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو دیکھا گیا ہے۔ماہرین نے 19 ممالک کے تقریباً چار لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ انھوں نے مضر صحت کولیٹسرول کے لیول اور بلوغت کے بعد کے چالیس یا اس سے زیادہ برسوں کے دوران دل کے مرض کے خطرے کے درمیان گہرا تعلق دیکھا۔ماہرین اپنی تحقیق کے ذریعے یہ بتانے کے قابل ہوگئے کہ 35 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے لوگوں میں ان کی جنس، مضر صحت کولیسٹرول کے لیول، عمر اور دیگر خطرات مثلاً سگریٹ نوشی، ذیابیطس، قد اور وزن اور ہائی بلڈ پریشر کی بنیاد پر ہارٹ اٹیک یا سٹروک کا کتنا امکان ہو سکتا ہے۔برٹس ہارٹ فاونڈیشن میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر نیلش سمانی کا کہنا ہے کہ ’بڑے پیمانے پر ہونے والی اس تحقیق میں ایک بار پھر کولیسٹرول کی ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے خطرے میں اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔