ماحولیاتی آلودگی اورسموگ سے متعلق کیس:لاہور ہائیکورٹ کاسیکرٹری ماحولیات سے جواب طلب
لاہورہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ سے متعلق کیس میں سیکرٹری ماحولیات کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے آلودگی کے باعث بندکئے جارہے ہیں،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے صوبائی حکومت سے سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔