لاہور:چمڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،چار افراد جاں بحق
لاہور کے موچی گیٹ میں آج (جمعرات) صبح سویرے چمڑے کے ایک گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔