نوشہروفیروز میں گیس سیلنڈر دھماکا، والدین اور 3 بچے زخمی
نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے ایک گھر میں گیس سیلنڈر کے دھماکے میں 3 والدین اور 3بچے زخمی ہوگئے۔سلینڈر دھماکے کے فوری بعد زخمی مجاہدکھمبوہ نامی شخص اس کی بیوی اور تین بچے 5سالہ مناہل، 3 سالہ ماہ نور اور 2 سال کے بیٹے شاہ زل کو حیدرآباد کے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو پہلے محراب پور کے ہسپتا ل منتقل کیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے پر انہیں حیدر آباد کے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں اور گھر سے شواہد اکٹھے کیے گئے