راناثنااللہ کی مشکل میں اضافہ،آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں آج نیب لاہورطلبی
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو آج طلب کر لیا ہے ۔نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔رانا ثناء اللہ کو دوپہر 3 تین بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 24 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا،علاوہ ازیں عدالت نے10،10 لاکھ روپے مایت کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا۔ اے این ایف کے مطابق فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی۔