وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔