مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش
لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ تفصیلات کے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے۔ نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگ لیے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ سے 20سال میں اپنے، اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سے بیرون ملک سے موصول ترسیلات کے ذرائع بھی پوچھے گئے۔ نیب نے رانا ثنااللہ سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھیں۔